یکم ستمبر سے پٹرول کی قیمتیں نہیں بڑھیں گی

0 9,419

حکومت نے یکم ستمبر 2020 سے پٹرول کی قیمت نہ بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس سے پہلے بتایا گیا تھا کہ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (OGRA) نے پٹرول کی قیمت میں 7 روپے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے کا اضافہ تجویز کیا تھا۔

پٹرول قیمتوں پر وزیر اعظم عمران خان کی رائے:

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے OGRA کی سمری کو مسترد کر دیا ہے۔ وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ عوام پہلے ہی ملک بھر میں ہونے والی بارشوں سے مشکلات سے دوچار ہیں۔ “حکومت پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کرکے عوام پر مزید بوجھ نہیں ڈال سکتی۔”

یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر اب 15 دن بعد غور کیا جائے گا۔ اس سے پہلے حکومت ہر مہینے قیمتوں پر نظرثانی کرتی تھی۔

پٹرول قیمت میں پرانا اضافہ:

3 اگست کو پٹرول کی قیمت میں 3.86 روپے کا اضافہ کیا گیا تھا جس کے ساتھ ہی یہ 103.97 روپے ہو گیا تھا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی موجودہ قیمتوں پر نظرثانی کا فیصلہ عالمی مارکیٹ میں تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کو سامنے رکھ کر کیا تھا۔

اس سے پہلے جولائی کے مہینے میں حکومتِ پاکستان نے پٹرول کی قیمت میں 25.58 روپے فی لیٹر کا اضافہ کیا تھا اور اسے 74 روپے سے 100 روپے پر پہنچا دیا تھا۔

وزارتِ خزانہ کے نوٹیفکیشن کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 21.31 روپے کا اضافہ ہوا تھا۔ مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں بھی اضافہ کیا گیا تھا۔

حکومت انٹرنیشنل آئل کی پرانی قیمتوں کی بنیاد پر مقامی سطح پر پٹرول کی قیمت طے کرتی ہے۔ یہ ملک میں امپورٹ کیے جانے والے خام تیل کے ریٹس کی بنیاد پر قیمت کا تعین کرتی ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ آپ آج جو پٹرول استعمال کر رہے ہیں وہ تقریباً 45 دن پہلے خام صورت میں امپورٹ کیا گیا تھا۔

پٹرول لیوی:

اس سے پہلے جب پٹرول 74.5 روپے لیٹر تھا تو حکومت کو اس پٹرولیم مصنوعات پر ریکارڈ پٹرولیم لیوی لگانے پر تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔ اعداد و شمار کے مطابق وفاقی حکومت نے پٹرولیم لیوی میں 20.3 فیصد اضافہ کیا تھا، اور اسے 19.73 روپے سے 23.76 روپے فی لیٹر کر دیا تھا۔ اس کے علاوہ ہائی اسپیڈ ڈیزل پر اسے 25.05 روپے سے بڑھا کر 30 روپے فی لیٹر کر دیا گیا تھا۔ ساتھ ساتھ مٹی کے تیل اور لائٹ اسپیڈ ڈیزل پر یہ بالترتیب 18.02 اور 11.18 روپے فی لیٹر تھی۔

 

Recommended For You:

PSO Establishes Pakistan’s 1st Euro5 Fuel Station 

 

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.