ہونڈا وزل اور ہونڈا HR-V کے درمیان فرق جانیئے

1,017

اکثر لوگ ہم سے سوال کرتے ہیں کہ ہونڈا وزل اور ہونڈا HR-V کے درمیان کیا فرق ہے؟ میرا جواب یہی ہوتا ہے کہ ہونڈا کی ان گاڑیوں میں بہت معمولی فرق ہے جو شاید آپ نے محسوس بھی نہ کیا ہو۔ پاکستان میں ہونڈا ایٹلس نے چند ماہ قبل ہی ہونڈا HR-V متعارف کروائی ہے۔ یہ نام پہلی بار 1999 میں سامنے آیا کہ جب اسی پلیٹ فارم پر بننے والی ہونڈا کی پرانی سپر منی پیش کی گئی جو چھوٹی SUV طرز پر بنائی گئی تھی۔ اسے HR-V یعنی Hi-rider Revolutionary Vehicle کا نام دیا گیا تھا۔ اسے بنانے کا مقصد SUV کی خصوصیات رکھنے والی ایسی گاڑی تیار کرنا تھی کہ جسے روز مرہ استعمال میں باآسانی استعمال کیا جاسکے۔ تاہم ہونڈا HR- V صرف 2006 تک جاری رہی اور پھر اس کی تیاری منقطع کردی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: ہونڈا HR-V اور ہونڈا وِزل ہائبرڈ؛ جامع و مختصر جائزہ

سال 2013 میں ہونڈا نے جاپانی مارکیٹ کے لیئے ایک نئی گاڑی “Honda Vezel” کے نام سے متعارف کروائی۔ اسے ہونڈا فٹ اور ہونڈا سٹی کے پلیٹ فارم پر تیار کیا گیا تھا۔ جاپان میں ہونڈا وزل کا شمار پرتعیش گاڑیوں کیا جانے لگا اور صارفین نے اسے بے پناہ سراہا۔ مقامی سطح پر ہونڈا وزل کی کامیابی کے بعد جاپانی کار ساز ادارے نے اسے دیگر مارکیٹ جیسے امریکہ اور یورپ میں بھی پیش کرنے کا فیصلہ کیا۔ دیگر ممالک میں اسے ہونڈا HR-V کے نام سے پیش کیا گیا۔ گو کہ یہ ہونڈا وزل اور ہونڈا HR-V تقریباً ایک ہی جیسی گاڑیاں معلوم ہوتی ہیں تاہم ان دونوں میں کچھ معمولی فرق بھی ہیں جو ہم اپنے قارئین کو بتانے جارہے ہیں۔

انجن

ہونڈا HR-V ایک عام 1800 سی سی SOHC i-VTEC I4 انجن کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔ یہ انجن 141 بریک ہارس پاور فراہم کرتا ہے جو ہونڈا سِوک کی طرح CVT گیئر یا پھر 6-اسپیڈ مینوئل ٹرانسمیشن کے ساتھ منسلک ہوتا ہے۔ یہ اگلے پہیوں کی قوت سے چلنے والی گاڑی کے علاوہ 4WD کی خاصیت کے ساتھ بھی پیش کی جاتی ہے۔ ایندھن کی کفایت پر بات کریں تو ایک اندازے کے مطابق ہونڈا HR-V تقریباً 12 کلومیٹر فی لیٹر تک دے سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ہونڈا وِزل RS: پاکستانیوں کی پسندیدہ وِزل ہائبرڈ کا جدید انداز

دوسری طرف ہونڈا وزل پیٹرول اور ہائبرڈ دونوں ہی طرز میں پیش کی جاتی ہے۔ پیٹرول پر چلنے والی گاڑی میں 1500 سی سی 4-سلینڈر DOHC 16 valve i-VTEC انجن شامل ہوتا ہے جو 129 بریک ہارس پاور فراہم کرسکتا ہے۔ اس میں CVT ٹرانسمیشن بھی دی گئی ہے جس کی مدد سے یہ گاڑی 12 کلو میٹر فی لیٹر کی مسافت فراہم کرسکتی ہے۔ ہونڈا وزل ہائبرڈ میں بھی 1500 سی سی 4-سلینڈر SOHC 16 valve i-VTEC انجن دیا گیا ہے جو 130 بریک ہارس پاور فراہم کرسکتا ہے۔ اس میں انجن کے ساتھ ایک برقی موٹر بھی لگائی جاتی ہے جو اضافی 29 بریک ہارس پاور فراہم کرسکتی ہے۔ یوں انجن اور موٹر کی مشترکہ پیداوار 149 بریک ہارس پاور بنتی ہے۔ اس میں 7-اسپیڈ آٹومیٹک ڈبل کلچ ٹرانسمیشن دیا گیا ہے جس کی مدد سے ہونڈا وزل 14 کلو میٹر فی لیٹر مسافت کرسکتی ہے۔

ہونڈا وزل کا انجن
ہونڈا HR-V کا انجن

باہری حصہ

پہلی نظر میں ہونڈا وزل اور ہونڈا HR-V ایک ہی جیسی گاڑیاں معلوم ہوتی ہیں لیکن تھوڑا غور کیا جائے تو آپ ان کے ڈیزائن میں معمولی فرق محسوس کرسکتے ہیں۔ خاص طور پر اگلی جانب لائٹس اور بمپرز میں فرق آسانی سے دیکھا جاسکتا ہے۔

ہونڈا وزل کا ظاہری انداز
ہونڈا HR-V کا ظاہری انداز
Honda Vezel Exterior Rear
ہونڈا وزل کا پچھلا حصہ
Honda HR-V Exterior Rear
ہونڈا HR-V کا پچھلا حصہ

چند چیزوں کے علاوہ ہونڈا ویزل اور ہونڈا HR-V ایک جیسی گاڑیاں ہی ہیں۔ ان کے مختلف نام مارکیٹ پر منحصر ہیں کہ انہیں کہاں فروخت کیا جارہا ہے۔ غرض کہ اگر شرارتاً ویزل کا نام HR-V پر چسپاں کردیں تو کسی کو بھی پتہ نہیں چلے گا۔

Honda Vezel Interior
ہونڈا وزل کا اندرونی حصہ
Honda HR-V Interior
ہونڈا HR-V کا اندرونی حصہ

پاکستان میں چونکہ زیادہ تر گاڑیاں جاپان سے ہی درآمد کرتے ہیں اس لیئے ہمیں صرف وزل ہی نظر آیا کرتی تھیں۔ اب چونکہ ہونڈا نے باضابطہ طور پر HR-V پیش کردی ہے تو امید کی جاسکتی ہے مقامی تیار شدہ HR-V بھی سڑکوں پر رواں دواں ہوگی۔

Google App Store App Store

تبصرے بند ہیں.