کیوے پاکستان میں دو سپرلائٹ موٹرسائیکلیں پیش کرے گا

0 277

بہت سے لوگوں نے کیوے کی نئی موٹرسائیکلوں کی پاکستان میں پیشکش سے متعلق باتیں سن رکھی ہیں۔ آیا یہ سنی سنائی باتیں سچ ہیں یا جھوٹ، یہ ایک الگ کہانی ہے۔ مگر فی الحال ہم ان دو موٹرسائیکلوں کے بارے میں بات کریں گے جن کی پاکستان آمد سے متعلق ہر طرف پھیلی ہوئی ہیں۔ ان میں سب سے زیادہ قابل ذکر کیوے 202 ہے جس کی پاکستان میں پیشکش کا سن کر موٹر سائیکلوں کے شوقین افراد میں بڑی گرمجوشی پائی جاتی ہے۔ اس کے بارے میں بھی بعد کریں مگر پہلے نظر ڈالتے ہیں کیوے کی دوسری ممکنہ موٹر سائیکل پر۔

پاکستان میں کیوے 202 موٹر سائیکل کی پیشکش؛ سچی خبر یا افواہ؟

Download PakWheels App

ابتدا میں ایسی افواہیں کردش کر رہی تھیں کہ پاکستان میں کیوے سپرلائٹ موٹرسائیکلوں کی آمد آمد ہے۔ جو دو سپرلائٹ ماڈلز کیوے پاکستان کی ویب سائٹ پر موجود ہیں، ان کے نام یہ ہیں:

1۔ کیوے سپرلائٹ 50

۔ کیوے سپرلائٹ 200

جیسا کہ آپ تصاویر میں دیکھ سکتے ہیں کہ سپرلائٹ دراصل کروزر طرز کی موٹر سائیکلیں ہے۔ اس لیے سپرلائٹ 150 اور سپرلائٹ 200 میں واحد قابل ذکر فرق انجن کا ہے۔ سپرلائٹ 150، جیسا کہ نام سے ظاہر ہے، 150cc ایئر-کولڈ سنگل سلینڈر انجن ہے جبکہ سپرلائٹ 200 میں 200cc واٹر-کولڈ سنگل-سلینڈر انجن موجود ہے۔ اس کے علاوہ ان دونوں موٹرسائیکلوں کی اکثر خصوصیات ایک دوسرے سے ملتی جلتی ہیں۔ سسپنشن سے لے کر بریکس حتی کہ مجموعی انداز بھی دونوں کا ایک سا ہی ہے۔ اسے مزید بہتر طور پر سمجھنے کے لیے آپ ذیل میں موجود انفوگرافکس ملاحظہ فرما سکتے ہیں۔ یاد رہے کہ اس میں شامل تمام معلومات کیوے پاکستان کی ویب سائٹ سے لی گئی ہیں۔

keeway pakistan superlight specs pakwheels

اب بات کرتے ہیں کیوے 202 موٹر بائیک کی۔ اس ضمن میں سب سے اہم بات یہ ہے کہ فی الحال اس بائیک کا تصور ہی پیش کیا گیا ہے۔ یہ موٹرسائیکل دنیا کے کسی بھی حصے میں برائے فروخت نہیں ہے۔ اس بائیک کا ایک نمونہ تھائی لینڈ موٹر شو میں دکھایا گیا تھا۔ تاہم کیوے پاکستان کا کہنا ہے کہ پاکستان بھی ان چنیدہ ممالک میں شامل ہے جہاں نئی 202 بائیک پیش کی جائے گی۔ اگر یہ بات سچ ثابت ہوتی ہے تو یقیناً ایک زبردست پیش رفت ہوگی۔ یہ ایک خوبصورت موٹرسائیکل ہے اور مجھے یقین کہ ہم میں سے اکثر لوگ اسے سڑکوں پر رواں دواں دیکھنا چاہیں گے۔ لیکن جب تک یہ باتیں حقیقت کا روپ نہیں دھار لیتیں، بہتر ہے کہ صبر سے کام لیا جائے کیونکہ صبر کا پھل میٹھا ہوتا ہے۔

keeway 202 pakwheels
Keeway 202
Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.