سوزوکی بینڈت GSF650SA کی قیمت میں کمی

0 269

چند سال قبل سوزوکی پاکستان نے انتہائی طاقتور انجن کی حامل موٹرسائیکلیں پاکستان میں متعارف کروائی تھیں۔ ان برق رفتار موٹر سائیکلوں میں ہایابوسا، سوزوکی انترودر، 250cc انازوما اور 650cc بینڈت شامل تھیں۔ ایک ایسے وقت میں کہ جب سوزوکی GD110 اور GS150 پہلے ہی مارکیٹ میں موجود ہیں، ایسی شاندار موٹرسائیکلوں کی پیشکش بلاشبہ سوزوکی ہی کی مہربانی تھی۔ البتہ یہ الگ کہانی ہے کہ سوزوکی ان مہنگی موٹر سائیکلوں کو فروخت کرنے میں کس حد تک کامیاب رہا۔

یہ بھی پڑھیں: بینیلی کی 660cc موٹرسائیکل کی آمد متوقع

چند ماہ قبل پاک سوزوکی نے اپنی 250cc انزوما کی قیمت 6.81 لاکھ روپے سے کم کر کے 5.99 لاکھ روپے کری تھی۔ اس کی بنیادی وجہ پاکستان میں موٹر سائیکل کے شوقین افراد کی نظریں انزوما کی طرف کروانا تھا۔ مگر یہ بات سامنے نہیں آسکی کہ قیمت میں کمی کے بعد سوزوکی انزوما کی فروخت پر کیا اثرات مرتب ہوئے۔ تاہم ادارے کے تازہ ترین اقدام سے محسوس ہوتا ہے کہ قیمت کی کمی کا فارمولا کسی حد تک موثر ثابت ہوا ہے تب ہی سوزوکی نے اب بینڈت 650cc کی قیمت بھی کم کرنے کا اہم فیصلہ لیا ہے۔

4-سلینڈر 650cc انجن کی حامل سوزوکی بینڈت کی قیمت ساڑھے 15 لاکھ روپے تھی۔ اب سوزوکی نے اس قیمت میں ایک لاکھ روپے کمی کردی ہے جس کے بعد سوزوکی بینڈت صرف ساڑھے 14 لاکھ روپے میں خریدی جاسکتی ہے۔suzuki bandit price in pakistan

دلچسپ بات یہ ہے کہ سوزوکی کے پاس صرف پانچ بینڈت باقی بچی ہیں۔ خیال ظاہر کیا جارہا ہے کہ سوزوکی نے بینڈت کی اس آخری کھیپ کو جلد از جلد نمٹانے کے لیے یہ قدم اٹھایا ہے۔ فی الحال یہ کہنا مشکل ہے کہ سوزوکی کتنی جلدی ان موٹر سائیکلوں کو فروخت کرپائے گا تاہم صارفین کے لیے قیمت میں کمی واقعی ایک پرکوشش آفر ہے۔ البتہ یہ بات اپنی جگہ درست ہے کہ جس شخص کے پاس 15 لاکھ روپے ہوں اور وہ موبائل خریدنے کا ارادہ رکھتا ہے تو وہ ہرگز اس بات کا انتظار نہیں کرے گا کہ سوزوکی موٹرسائیکل کی قیمت میں مزید رعایت کا اعلان کرے تو پھر وہ اپنا شوق بھی پورا کرلے۔ کیوں؟ آپ کا اس بارے میں کیا خیال ہے؟

suzuki bandit in pakistan 2012

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.