ہونڈا سِوک 2016 پاک ویلز کے استعمال شدہ گاڑیوں کے صفحہ پر برائے فروخت!

0 131

پاک ویلز بلاگ کی روایت رہی ہے کہ اپنے قارئین کو پاکستان میں گاڑیوں اور موٹر سائیکل کے شعبے میں ہونے والی ہر ہر سرگرمی سے متعلق مصدقہ معلومات جلد از جلد فراہم کی جائیں۔ اپنی اسی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے ہم نے ہونڈا سِوک 2016 سے متعلق باضابطہ رونمائی سے بھی قبل بتایا دیا تھا۔ اور پھر اس سلسلے کو جاری رکھتے ہوئے ہونڈا سِوک کا ہر ہر پہلو سے جائزہ پیش کیا جس میں اس گاڑی پر کی جانے والی تنقید اور تعریف دونوں ہی شامل تھیں۔ اب جبکہ ہونڈا سِوک باقاعدہ پیش کی جاچکی ہے تو پاک ویلز بلاگ اور فورم کے علاوہ دیگر حصوں میں بھی سِوک سے متعلق سرگرمی شروع ہوچکی ہے۔ اس ضمن میں انتہائی دلچسپ بات پاک ویلز پر موجود استعمال شدہ گاڑیوں (used cars) کے زمرے میں دیکھی گئی کہ جہاں عام صارفین اپنی گاڑیاں فروخت کرنے کے لیے اشتہار لگاتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں ہونڈا سِوک کے نئے عہد کی شروعات

20160730_122637

ہونڈا ایٹلس کی جانب سے نئی سِوک (Civic 2016) کی فراہمی شروع ہوتے ہی لوگوں نے پاک ویلز کے استعمال شدہ گاڑیوں کے زمرے میں دسویں جنریشن ہونڈا سِوک کی فروخت کا اشتہار لگا دیا ہے۔ ان میں سے اکثر اشتہارات میں گاڑی کی قیمت ہونڈا پاکستان کی مقرر کردہ قیمت سے تھوڑی زیادہ رکھی گئی ہے۔ تکنیکی زبان میں بات کی جائے تو یہ دراصل “اون” کی رقم ہے جو سِوک کے مختلف ماڈل پر 1.5 سے 3 لاکھ روپے تک رکھی گئی ہے۔ تو اگر آپ نے ابھی تک ہونڈا سِوک بُک نہیں کروائی اور اسے جلد از جلد اپنی گاڑی بنانے کے خواہاں ہیں تو پاک ویلز کے استعمال شدہ گاڑیوں کے زمرے میں دستیاب سِوک 2016 پر نظر ڈالیے۔ اگر آپ کو اپنی من پسند گاڑی مل جائے تو فی الفور فروخت کرنے سے رابطہ کرلیں!

یہ بھی پڑھیں: ہونڈا سِوک 2016 کے تینوں ماڈلز کا تفصیلی جائزہ

20160730_122019

اور ہاں، اگر آپ کسی نئی سِوک یا دوسری گاڑی کے معیار سے مطمئن نہیں تو پاک ویلز Car Inspection کی مدد سے کسی بھی گاڑی کی غیر جانبدارانہ جانچ کروا کر مکمل رپورٹ حاصل کرسکتے ہیں۔ یوں آپ کے قیمتی پیسے کسی ایسی گاڑی پر خرچ ہونے سے بچ جائیں گے کہ جو غیر معیاری ہو۔

مزید پرھیں: پاک ویلز کار شیور: استعمال شدہ گاڑی جانچنے کا آسان طریقہ

carsure-checklist-points-36df3a5c850cc07149e16bdfc62c12d7

Google App Store App Store

Leave A Reply

Your email address will not be published.