سردیوں میں ونڈ سکرین کی دھند سے پریشان ہیں؟ آیئے اس سے چھٹکارا حاصل کرنے کا طریقہ جانتے ہیں۔

0 497

جی قارئین! آج ہم سردیوں میں گاڑی کی سکرین پرپانی کے انجماد کو زیربحث لا کر اس کا حل بتائیں گے۔ شاید آپ یہ سوچ رہے ہوں گے کہ اس بات میں کیا رکھا ہے مگر میرا زاتی خیال ہے کہ اس بارے میں درست بات سمجھائی جانی چاہیے تاکہ اس پریشان کن صورتحال سے چھٹکارا حاصل کیا جا سکے۔ میں نے کئی بار لوگوں کو ٹشو پیپر یا کیچن رول سے گاڑی کی سکرین صاف کرتے دیکھا ہے جو کہ ایک نامناسب طریقہ ہونے کہ ساتھ ساتھ مہنگا بھی ہے۔ میرا خیال ہے کہ اب آپ بہترین نتائج کے لیے میری بات ضرور سمجھیں گے۔ میں نے اپنی گاڑی کے شیشوں پر دھند کی وجہ جاننے کے لیے انٹیرنیٹ کھنگالا اور میری تمام ریسرچ کے نتائج درج زیل ہیں۔

سنکشیپن اور اس کے تسلسل کی وجہ

سنکشیپن گرم ہوا کے ٹھنڈی سطح سے ملنے پر وجود میں آتی ہے اور ایسا درج زیل حالات میں ہوتا ہے۔

۱۔ سردیوں میں جب لوگ گاڑی میں بیٹھتے ہیں تو ان کی گرم اور نمی سے بھرپورسانس گاڑی کے ٹھنڈے شیشوں سے ٹکراتی ہے جس سے ہوا کی نمی گاڑی کے شیشوں پر جمع ہو جات ہے۔

۲۔ گاڑی میں موجود نمی بھی اس کی ایک بڑی وجہ ہے۔ مثال کے طور پر اگر گیلی سیٹیں اور ضائع شدہ کھانا گاڑی میں ہی موجود ہو اور سورج کی شعائیں سیدھی اس پر پڑیں تو اس موقع پر گاڑی ایک گرین ہاوس کی طرح کام کرتی ہے اور نمی خارج ہوتی ہے مگر ہوا کے نکاس نہ ہونے کہ سبب یہ نمی شیشوں کو چھوتی ہے اور پانی میں بدل جاتی ہے۔

۳۔ مزید یہ کہ گیلا کارپٹ، گیلے کپڑے، سن روف میں لیک، کھڑکی اور دروازوں میں لیک کے ساتھ ساتھ کولنٹ لیک بھی اس مسلئہ کی وجوہات میں شامل ہیں۔

کھڑکیوں پر سے دھند کیسے ختم کریں؟

بنیادی طور پر سنکشیپن کی دو صورتوں ہیں۔ پہلی یہ کہ آپ کی گاڑی میں موجود ہوا گرم ہے جو کہ دھند ختم نہیں ہونے دے رہی یا مجموعی طور پر گاڑی کی ہوا میں نمی کم ہے۔

اس کا سب سے آسان اور بنیادی حل یہ ہے کہ آپ ڈی فوگر کا استمعال کریں۔ یہ فیچر زیادہ تر گاڑیوں میں موجود ہوتا ہے۔ یہ ہیٹر اور اے سی دونوں میں بدل جاتا ہے۔ شاید آپ یہ سوچ رہے ہوں کہ کیسا عجیب انسان ہے جو آپ کو سردیوں میں اے سی استعمال کرنے کی تجویز کر رہا ہے مگر یہ واقعی سب سے پہلا حل ہے۔ اے سی تمام کھڑکیوں پر موجود سنکشیپن کو ناممکن بنا دیتا ہے۔

اگر پھر بھی آپ کا مسئلہ برقرار رہے تو چند مزید حل درج زیل ہیں جن کی مدد سے آپ دھند سے چھٹکارا حاصل کر سکتے ہیں۔

۱۔ کسی معیاری سکرین کلینر سے شیشے صاف کریں۔

۲۔ گیلے پن کے لیے اپنی گاڑی کو چیک کریں۔ ایسا کیوں؟ ایسا اس لیے کیوں کہ ہم جانتے ہیں کہ دھند گرم ہوا کے ٹھنڈے شیشوں کو ملنے سے بنتی ہے۔ اس لیے یہ اہم ہے کہ ہم گاڑی میں موجود نمی کے زرائع کو ختم کریں۔ لیک کے لیے گاڑی کو چیک کریں خصوصی طور پر ڈگی کو چیک کریں۔ ڈگی میں موجود کارپٹ کو اٹھائیں اور یہ یقین کر لیں کہ وہاں پانی موجود نہ ہو۔

۳۔ سردیوں کے گرم دنوں میں اپنی گاڑی کا شیشہ تھوڑا سا نیچا کر لیں۔ اس سے سورج کی روشنی نمی کو ختم کر دے گی اور گاڑی کے کیبن کی ہوا کو بدل دے گی۔ مگر شام کے وقت اپنی گاڑی کا شیشہ اوپر کرنا نہ بھولیں کیونکہ شام کے وقت شبنم کے قطرے گاڑی میں داخل ہو سکتے ہیں۔

۴۔ ری سرکولیشن والیو کو بند کر دیں۔ کیوں؟ ایسا اس لیے کہ اس سے گاڑی کے کیبن میں موجود ہوا اندر ہی گردش کرے گی۔ سردیوں میں آپ تازہ ہوا گاڑی میں رکھنا چاہتے ہیں ورنہ نمی سے بھرپورناگوار ہوا گاڑی میں گردش کرے گی۔

۵۔ گاڑی کے دروازوں کی سیل چیک کریں۔ اگر کوئی سیل ٹوٹی ہے تو پانی چھینٹے کے ساتھ یہاں سے گاڑی میں داخل ہو سکتا ہے اور اسے چھت سے آنے کی ضرورت نہیں رہے گی۔

Google App Store App Store

Leave A Reply

Your email address will not be published.