سوزوکی مہران بمقابلہ پرنس پرل – سستی ہیچ بیکس کا ایک تقابل

0 331

پاکستان کی آٹوموبائل انڈسٹری بالآخر ایک نئے عہد میں داخل ہو رہی ہے کہ جہاں صارفین کے پاس اپنے بجٹ کے مطابق گاڑی خریدنے کا انتخاب ہے۔ سوزوکی مہران، جس نے تین دہائیوں تک اپنی اجارہ داری کا لطف اٹھایا، کو بالآخر یونائیٹڈ براوو کی صورت میں پچھلے سال ایک مقابل ملا۔ پاک سوزوکی کو ایک اور دھچکا ملا ہے کیونکہ ریگل آٹوموبائلز نے DFSK کے تعاون کے ساتھ 2019ء کی پہلی ششماہی میں پرل REX7 پیش کرنے کے لیے تیار ہے، جس کے ساتھ مقابلہ اور سخت ہو جائے گا۔ گو کہ پاک سوزوکی اپریل 2019ء میں مہران کی پیداوار روک دے گا لیکن اس وقت ان دو سستی گاڑیوں کا تقابل دیکھتے ہیں۔

درحقیقت گزشتہ تیس سال میں سوزوکی مہران میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی، سوائے چند نمائشی تبدیلیوں کے۔ 2019ء میں بھی مہران بنیادی سیفٹی اور انٹرٹینمنٹ فیچرز سے محروم ہے۔ یونائیٹڈ براوو نے اپنی لانچ کے ذریعے کچھ کامیابی حاصل کی کیونکہ وہ سیفٹی سے لیس ہے اور ایکسٹیریئر اور انٹیریئر کچھ جدید لگتا ہے۔ البتہ اس کی بلڈ کوالٹی کے بارے میں ملی جلی رائے موجود ہیں۔ پھر بھی یہ صارفین کو پسند کے لیے ایک اور انتخاب تو دیتی ہے۔ یونائیٹڈ براوو اور پرنس پرل دونوں کے بنانے والے چینی ہیں؛ لیکن اس کا زیادہ امکان ہے کہ DFSK کی متعارف کردہ گاڑی کا معیار اچھا ہوگا، کیونکہ یہ ادارہ پہلے ہی مارکیٹ میں خود کو ثابت کر چکا ہے۔

پرنس پرل کی شکل و صورت ایسی ہے کہ یہ قدیم زمانے کی مہران کو شکست دے دے گی اور بظاہر یونائیٹڈ براوو جیسی نظر آتی ہے۔ ہیچ بیک خوبصورت کرسٹل ہیڈلائٹس کے ساتھ فراہم کی گئی ہے جس کے نیچے گاڑی کے رنگ کا ہی بمپر نصب ہے جس میں فوگ لیمپس کی بھی جگہ ہے۔ انٹیریئر زبردست لگتا ہے جیسا کہ تصویروں میں دیکھا جا سکتا ہے۔ پاور ونڈوز، پاور اسٹیئرنگ، ملٹی میڈیا ڈسپلے اور ڈجیٹل انسٹرومنٹ کلسٹر جیسے فیچرز مہران پرباآسانی فتح پاتے ہیں بلکہ کوئی مقابلہ ہی نہیں۔ اب تک کی خبروں کے مطابق ہم باآسانی کہہ سکتے ہیں کہ پرل مہران سے کہیں زیادہ آرام دہ ہوگی کیونکہ اس میں تو کوئی آرام دہ چیز ہی نہیں۔ ابھی ہمیں پرل کے پچھلے حصے میں اضافی ٹائر کی جگہ کی تصدیق کرنا ہوگی جو کہ پاکستان کی سڑکوں پر طویل سفر کے لیے اہم ترین چیزوں میں سے ایک ہے۔بدقسمتی سے یونائیٹڈ براوو میں اس وقت یہ سہولت نہیں ہے، البتہ، کمپنی کی نظریں مستقبل اسے شامل کرنے پر مرکوز ہیں۔

ایندھن کھپت کے معاملے میں پرنس پرل کی شہر کے اندر 22 کلومیٹر فی لیٹر اور ہائی ویز پر 25 کلومیٹر فی لیٹر کھپت متوقع ہے جو مہران کے مقابلے میں کہیں زیادہ ہے۔ البتہ ہم پرنس پرل کا درست مائلیج تبھی پتہ چلے گا جب یہ سڑکوں پر آئے گی تب تک صرف اندازے ہی ہوں گے۔

صارفین کے لیے کم بجٹ کی کاری خریدنے کا ایک اہم پہلو اس کی قیمت ہے۔ 7 سے 7.5 لاکھ روپے کی متوقع قیمت کے ساتھ پرنس پرل پاکستان کی آٹوموبائل مارکیٹ میں اس وقت دستیاب کسی بھی گاڑی سے کہیں آگے ہے۔ سوزوکی مہران اس وقت 8,60,000 روپے کی پڑتی ہے جو پرل کے فیچرز دیکھتے ہوئے بالکل بھی مناسب قیمت نہیں لگتی۔ یونائیٹڈ براوو 8,95,000 روپے کی قیمت (ایکس-فیکٹری پرائس) پر دستیاب ہےاور آنے والی 660cc سوزوکی آلٹو تو 9 سے 10 لاکھ روپے کے درمیان کسی قیمت پر متوقع ہے۔

سوزوکی مہران اور پرنس پرل (متوقع) خصوصیات اور تفصیلات کا تقابل ذیل میں دیکھیں:

ان دو کم بجٹ کی کاروں کی خصوصیات اور تفصیلات کا تقابل کرنے کے بعد کوئی بھی باآسانی پرل کو فاتح قرار دے سکتا ہے۔ دوسری جانب پاک سوزوکی کی جانب سے اس سال اپنی 660cc کی آلٹو جاری کرنا بھی آسان نہیں ہوگا کیونکہ نئے آنے والے اپنی مصنوعات نسبتاً کم قیمت پر پیش کر رہے ہیں۔ مقابلے کی وجہ سے صارفین کے لیے ایک بہترین صورتحال بن جائے گی۔ البتہ ریگل آٹوموبائلز کو رواں سال کی پہلی ششماہی میں اس گاڑی کے اجراء کے موقع پر صارف دوست حکمت عملی بنانے کی ضرورت ہے۔ اس کا ایک اہم حصہ صارفین کو ٹیسٹ ڈرائیو فرہم کرنا ہوگا۔ آخرکار یہ ہر صارف کا حق ہے کہ وہ ادائیگی سے پہلے مارکیٹ میں موجود نئی چیز کا تجربہ اٹھائے۔

اس پر مزید خبروں اور آٹوموبائل دنیا پر مزید خبریں پانے کے لیے پاک ویلز سے جڑے رہیں۔ اپنے تبصرے نیچے پیش کیجیے۔

Google App Store App Store

Leave A Reply

Your email address will not be published.