حکومت نے یکم جون سے پیٹرول کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیا

0 105

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے آج ایک پریس کانفرنس میں اعلان کیا کہ یکم جون سے 30 جون تک کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کر کے عوام کو درکار ضروری ریلیف فراہم کیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ فیصلہ وزیراعظم کی ہدایت پر کیا گیا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ عام آدمی کو زیادہ سے زیادہ فائدہ فراہم کیا جائے۔ لائٹ ڈیزل آئل اور کیروسین آئل زیادہ تر کم آمدن والے استعمال کرتے ہیں اس وجہ سے حکومت نے فیصلہ کیا کہ ان مصنوعات کی قیمتیں 30 جون تک کے لیے برقرار رکھی جائیں گی۔

اوگرا اور وزارت پیٹرولیم کی دی گئی تجاویز کے خلاف:

92 آر او این پیٹرول کی قیمت میں 2.43 روپے فی لیٹر کمی

ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3.31 روپے فی لیٹر کمی

کیروسین آئل کی قیمت میں 13.54 روپے فی لیٹر اضافہ

لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 9.28 روپے فی لیٹر اضافہ

حکومت نے یکم جون سے 30 جون کی رات تک کے لیے درج زیل ٹیرف کی منظوری دی

پیٹرول 72.80 روپے فی لیٹر

ڈیزل 81.40 روپے فی لیٹر

کیروسین آئل 44 روپے فی لیٹر

لائٹ ڈیزل آئل 44 روپے فی لیٹر

وزیر خزانہ نے اس بات پر بھی روشنی ڈالی کہ حکومت اپریل 2016 سے قیمتوں کا بہت زیادہ اثر خود پر لے رہی ہے جس سے خزانہ کو کافی نقصان ہو رہا ہے۔

Google App Store App Store

Leave A Reply

Your email address will not be published.