ماسٹر موٹرز اِس سال پاکستان میں اویکو ٹرک اسمبل کرنے کے لیے تیار ہے۔
یہ کمپنی گزشتہ تین ماہ میں پہلے ہی ملک میں 8 سے 10 اویکو ٹرک درآمد کر چکی ہے، البتہ اب انہیں مقامی طور پر بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ گاڑیوں کا یہ خاص برانڈ اطالوی ہے اور اٹلی کا پہلا برانڈ ہوگا جس کی گاڑیاں پاکستان میں اسمبل ہوں گی۔
اس کا انکشاف کمپنی کے چیف ایگزیکٹو دانیال ملک نے 9 جنوری 2019ء کو کراچی میں پہلی 5-S تنصیب اور شوروم کے افتتاح کے موقع پر کیا۔ تفصیلات کے مطابق ابتدائی مرحلے میں کمپنی صرف 300 ٹرکس بنائے گی اور پھر طلب کے مطابق پیداوار میں اضافہ کرے گی۔ ہم نے اس منصوبے کے لیے گرین فیلڈ کیٹیگری A سرمایہ کاری سے طلب کی، اب ہم اس کی منظوری کے منتظر ہیں، چیف ایگزیکٹو نے کہا۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ فیصلہ ملک میں یورپی ٹیکنالوجی لانے میں مددگار ہوگا۔
واضح رہے کہ ماسٹر موٹرز پہلے ہی چنگن آٹوموبائلز کے ساتھ تعاون کر رہا ہے جو چین کے سب سے بڑے سرکاری آٹوموبائل مینوفیکچررز میں سے ایک ہے اور مارچ 2019ء سے چنگن گاڑیوں کی پیداوار بھی شروع کرے گا۔ یہ گاڑیاں ادارے کے پلانٹ میں بنائی جائیں گی جو پورٹ قاسم، کراچی میں قائم ہے۔
یہ سالانہ 30,000 گاڑیوں کی پیداوار کی گنجائش رکھتا ہے۔
جون 2019ء میں ماسٹر موٹرز اور چینی آٹوموٹِو برانڈ چنگن آٹوموبائلز نے ایک مشترکہ منصوبہ شروع کیا تھا جو پاکستان میں آٹوموبائل صنعت کو مقامی بنانے میں 100 ملین امریکی ڈالرز کے ساتھ سب سے بڑی چینی سرمایہ کاری تھی۔
ہماری طرف سے اتنا ہی، اپنے خیالات نیچے تبصروں میں پیش کیجیے۔