پاکستان میں تیار شدہ پہلی 8×8 بکتر بند جنگی گاڑی

0 726

کراچی میں چار روزہ سالانہ دفاعی نمائش “آئیڈیاز 2016” کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔ ایک اندازے کے مطابق 22 نومبر سے شروع ہونے والی اس نمائش میں 43 ممالک کے 90 سے زائد وفود شرکت کریں گے۔ آئیڈیاز 2016 میں متعدد پاکستانی مصنوعات بھی نمائش کے لیے رکھی جائیں گی۔ ان میں جنگی طیارے JF-17 تھنڈر، سپر مشاق سمیت جدید الخالد ٹینک و دیگر جنگی ساز و سامان بھی شامل ہے۔ البتہ ان میں سب سے خاص “حمزہ 8×8” نام سے پیش کی جانے والی بکتر بند گاڑی ہے جسے مکمل طور پر پاکستان میں تیار کیا گیا ہے۔

پاکستان میں تیار کی جانے والی پہلی 8×8 بکتر بند جنگی گاڑی کی چند خصوصیات درج ذیل ہیں:

* تیز نقل و حرکت – 20 بریک ہارس پاور فی ٹن کے قوت اور وزن کے بہترین تناسب کے ساتھ اس گاڑی میں علیحدہ سسپنشن، انٹر-ویل اور انٹر-ایکسل سمیت اینٹی لاک بریکنگ سسٹم (ABS) اور سینٹرل ٹائر انفلیشن سسٹم (CTIS) بھی شامل ہے۔
* باہری صورتحال پر نظر – اگلی جانب وسیع اسکرین اور 14 شیشوں کے باعث گاڑی کے اندر سے باہر کی صورتحال پر چاروں جانب سے بخوبی نظر رکھی جاسکتی ہے۔ علاوہ ازیں اس گاڑی میں دن اور رات کے اوقات میں بہتر طور پر دیکھنے کے لیے کیمرے اور اسکرینز بھی لگائی گئی ہیں۔

* مسافروں کی گنجائش – اس گاڑی کو تیار کرتے ہوئے زیادہ سے زیادہ افراد کی گنجائش بنانے پر توجہ رکھی گئی اور یوں اس میں کسی بھی مہم کے لیے 14 افراد تک بیٹھ سکتے ہیں۔

* مضبوط اور مستحکم – اس گاڑی کو جدید طریقہ کار بشمول STANAG 4569 لیول 4 اور لیول 4B سے انتہائی طاقتور اور مضبوط بنایا گیا ہے یوں نہ صرف گولا باری بلکہ زیر زمین پوشیدہ بموں سے بھی محفوظ رہ سکتی ہے۔

* سامان کی گنجائش – اس گاڑی میں زیادہ سے زیادہ 15 ٹن وزنی سامان لادا جاسکتا ہے۔

* جنگی ہتھیاروں سے لیس – چونکہ اس گاڑی میں 15 ٹن تک سامان لادا جاسکتا ہے اس لیے بڑے جنگی ہتھیاروں بشمول 12.7 ملی میٹر HMG سے 30 ملی میٹر کینن تک سب کچھ رکھے جاسکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: آئیڈیاز 2016 کا انعقاد؛ کراچی ٹریفک پولیس نے متبادل راستوں کی تفصیلات جاری کردیں

ڈیفنس ایکسپورٹ آرگنائزیشن کموڈور کے سربراہ طاہر جاوید نے بتایا کہ آئیڈیاز 2016 میں 34 ممالک کی 418 کمپنیاں اپنے مصنوعات پیش کر رہی ہیں۔ اس ضمن میں بریگیڈیئر وحید ممتاز نے کہا کہ بہت سے ممالک دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستانی کی مہارت سے استفادہ حاصل کرنا چاہتے ہیں اور اسی حوالے سے نمائش کے دوران 14 یاد داشتوں پر دستخط بھی کیے جائیں گے۔

Google App Store App Store

Leave A Reply

Your email address will not be published.