آئیڈیاز 2016 کا انعقاد؛ کراچی ٹریفک پولیس نے متبادل راستوں کی تفصیلات جاری کردیں

0 266

پاکستان کے سب سے بڑی شہر کراچی میں 22 نومبر سے بین الاقوامی دفاعی نمائش “آئیڈیاز 2016” کا انعقاد ہونے جارہا ہے۔ ہر سال منعقد ہونے والی یہ دفاعی نمائش چار روز تک کراچی ایکسپو سینٹر میں جاری رہے گی۔ اس نمائش کی حساس نوعیت کے پیش نظر ایکسپو سینٹر کے آس پاس موجود مقامات اور شاہراہوں پر سخت حفاظتی انتظامات کیے جارہے ہیں۔ اس دوران ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کے لیے کراچی ٹریفک پولیس نے متبادل رستوں کا اعلان کرتے ہوئے مطلاع کیا ہے کہ ایکسپو سینٹر سے منسلک کئی راستوں بالخصوص یونیورسٹی روڈ کو 22 تا 25 نومبر تک بند کیے جانے کا امکان ہے البتہ اسٹیڈیم روڈ صرف چھوٹی مسافر گاڑیوں کے لیے کھلا رہے گا۔ صرف مخصوص اسٹیکر لگی گاڑیوں کو اسٹیڈیم روڈ سے کراچی ایکسپو سینٹر کی طرف جانے کی اجازت ہوگی جبکہ دیگر ٹریفک کو اسٹیڈیئم روڈ پل کے نیچے سے واپس موڑ دیا جائے گا۔

آئیڈیاز 2016 کے پیش نظر کراچی ٹریفک پولیس نے عوام کو متبادل راستے اختیار کرنے اور کراچی ایکسپو سینٹر جانے والی شاہراہوں کے استعمال سے پرہیز کا مشورہ دیا ہے۔ عوام کو متبادل انتظامات سے آگاہ کرنے کے لیے شہر بھر میں بینرز لگائے گئے ہیں۔ ان انتظامات کی نگرانی DIG آصف اعجاز شیخ کے ذمے لگائی گئی ہے۔ دفاعی نمائش کے دوران متبادل راستوں پر 1,450 پولیس اہلکار معمور کیے جائیں گے۔ متبادل راستوں اور قرب و جوار کے علاقوں میں کہیں بھی گاڑی کھڑی کرنے کی اجازت نہیں ہوگی اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی کی جائے گی۔

یہ ویڈیو دیکھیں: کراچی کے بس ڈرائیوروں کے ساتھ ایک دن

karachi map ideas 2016

کراچی ٹریفک پولیس کی فراہم کردہ معلومات کے مطابق 22 نومر کو دوپہر 1 بجے سے یونیورسٹی روڈ کو جعفری آپٹکس (نزد بیت المکرم مسجد) سے سوک سینٹر تک مکمل بند کردیا جائے گا۔ سائٹ سے شاہراہ فیصل یا کار ساز جانے والے ٹریفک کو شاہراہ پاکستان پر لیاقت آباد 10 نمبر کی جانب منتقل کردیا جائے گا۔ نیوٹاؤن سے لیاقت آباد جانے والے ٹریفک کو حسن اسکوائر فلائی اوور سے قبل صہبا اختر روڈ، مچھلی کٹ، یونیورسٹی روڈ U ٹرن، جعفری آپٹکس، KDA سوسائٹی ، نیشنل اسٹیڈیم کی پچھلی جانب موڑ دیا جائے گا۔ نیوٹاؤن سے لیاقت آباد جانے والے ٹریفک عسکری پارک سے بائیں طرف الطاف حسین بریلوی روڈ کی طرف موڑ دیا جائے گا۔

علاوہ ازیں ہوائی اڈے (ایئرپورٹ) سے نیشنل اسٹیڈیم کار ساز کی طرف جانے والے ٹریفک کو بلوچ کالونی فلائی اوور کی طرف موڑ دیا جائے گا۔ جبکہ شہید ملت روڈ پر موجود ٹیپو سلطان برج کا ٹریفک بھی یونیورسٹی روڈ پر موجود سینٹرل جیل فلائی اوور سے غریب آباد کی طرف منتقل کردیا جائے گا۔ یونیورسٹی روڈ سے نیپا کی جانب رواں ٹریفک کو راشد منہاس روڈ، ڈرگ روڈ سے ہوتے ہوئے شاہراہ فیصل کا رخ کرنا ہوگا۔ جبکہ نیپا سے جانے والے ٹریفک کو جعفری آپٹکس سے بائیں طرف KDA سوسائٹی (نیشنل اسٹیڈیم کے پیچھے)، اسٹیڈیم روڈ براستہ اسٹیل یارڈ موڑ، بحریہ کالج U ٹرن دائیں طرف سے آگا خان اسپتال یا حبیب ابراہیم رحمت اللہ روڈ سے جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی – لاہور موٹروے کی تعمیر؛ چینی ادارے سے 30 ارب روپے کا معاہدہ

مزید برآں سہراب گوٹھ سے آنے والے ٹریفک کو شاہراہ پاکستان شیر شاہ گڈز روڈ (ناگن تا بورڈ آفس) رخ کرنا ہوگا۔ جبکہ حبیب بینک سائٹ سے حبیب ابن سینا جانے اور آنے والا ٹریفک لیاقت آباد 10 نمبر شاہراہ پاکستان کی طرف موڑ دیا جائے گا۔ صرف چھوٹی مسافر گاڑیوں کو سر شاہ سلیمان روڈ یا یونیورسٹی روڈ (صرف حسن اسکوائر سے پہلے تک) جانے کی اجازت ہوگی۔

اس حوالے سے مزید معلومات حاصل کرنے کے لیے فون نمبر 1915 پر بذریعہ فون یا 03059266907 پر بذریعہ واٹس ایپ کراچی ٹریفک پولیس سے رابطہ کرسکتے ہیں۔ علاوہ ازیں سندھ پولیس ریڈیو چینل FM 88.6 کے ذریعے بھی کراچی میں ٹریفک کی صورتحال سے باخبر رہا جاسکتا ہے۔

Google App Store App Store

Leave A Reply

Your email address will not be published.