بھارت کی نئی الیکٹرک کار، صرف تین لاکھ روپے میں

0 461

بھارت بجلی سے چلنے والی گاڑیوں کے لیے ایک بہت بڑی مارکیٹ بنتا جا رہا ہے۔ حکومت کی جانب سے 2030ء تک تھرمل کاروں کو بند کرنے کے اعلان کے بعد تو ان کی مانگ میں اضافہ ہی ہوتا چلا جا رہا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ممبئی کے ایک چھوٹے سے ادارے اسٹروم موٹرز نے اپنی گاڑی اسٹروم R3 پیش کردی ہے۔

Strom R3 (5)

تین پہیوں کی، دو آگے اور ایک پیچھے، اس گاڑی کو شہری ضروریات کے عین مطابق تیار کیا گیا ہے ۔ اس میں نہ کوئی بڑا انجن اور نہ ہی اس کی بیٹری غیر معمولی ہے، لیکن جس قیمت پر اسے فروخت کیا جائے گا اس کے حساب سے یہ صارف کی تمام ضروریات پوری کرے گی۔ 13 kW کی طاقت رکھنے والی الیکٹرک موٹر 80 کلومیٹر فی گھنٹے تک کی رفتار پکڑ سکتی ہے۔ اس اسے دو بیٹری ترتیبوں (configurations) کے ساتھ ملایا جا سکتا ہے، جن میں سے پہلی 80 کلومیٹر اور دوسری 120 کلومیٹر تک کی رینج دیتی ہے۔

ادارے کا کہنا ہے کہ فاسٹ چارجر کے ساتھ یہ صرف دو گھنٹے میں 80 چارج ہو جاتی ہے جبکہ روایتی پلگ کے ذریعے اسے چارج کرنے میں 3 سے 6 گھنٹے لگیں گے۔

اسٹروم موٹرز کا ہدف ہیں بھارت کے بڑے شہر جیسا کہ نئی دہلی، بنگلور اور ممبئی، جہاں رواں سال کے اختتام تک یہ گاڑی پیش کی جائے گی، صرف اور صرف تین لاکھ روپے (انڈین روپیہ) کی معمولی قیمت پر۔

Strom R3 (4)

Strom R3 (3)

Strom R3 (2)

Strom R3 (2)

Strom R3 (2)

Strom R3 (1)

Google App Store App Store

Leave A Reply

Your email address will not be published.