قدیم و نایاب گاڑیوں کی ریلی 20 نومبر کو پشاور میں ہوگی

0 238

خیبر پختونخوا میں سیاحت کے فروغ میں سرگرم عمل ادارے ٹوؤرزم کارپوریشن خیبر پختونخوا (TCKP)، کلاسک لینڈ رُووَر اور ونٹیج کار کلب پاکستان (VCCP) کے زیر اہتمام قدیم و نایاب گاڑیوں کی ساتویں ریلی بروز اتوار 20 نومبر 2017 کو صوبائی دارالحکومت پشاور میں منعقد ہوگی۔ ایک اندازے کے مطابق ملک بھر سے آنے والی 75 سے زائد گاڑیاں اس ریلی میں شامل ہوں گی۔

ریلی میں شرکت کے لیے گاڑیوں کا پہلا قافلہ 11 نومبر کو کراچی سے روانہ ہوا۔ یہ قافلہ رحیم یار خان اور ملتان سے ہوتا ہوا لاہور پہنچا کہ جہاں 16 نومبر کو پولو گراؤنڈ کے مقام پر نادر و نایاب گاڑیوں کی نمائش رکھی گئی۔ یہ قافلے 17 نومبر کو وفاقی دارالحکومت اسلام آباد روانہ ہوگا جہاں 19 نومبر کو ایک اور گاڑیوں کی نمائش منعقد ہونے جارہی ہے۔ بعد ازاں یہ قافلے 20 نومبر کو پشاور پہنچے گا جہاں ریلی کا انعقاد کیا گیا ہے۔

ایک اندازے کے مطابق کراچی سے 15 قدیم گاڑیوں اور لاہور سے 10 نایاب گاڑیوں کے علاوہ اسلام آباد اور پشاور سے بھی 25،25 نادر گاڑیاں ریلی میں حصہ لیں گی۔ ان میں ہپموبائل، رولز روئس سلور ریتھ (1939)، ایم جی ٹی ڈی (1950)، ہمبر ہاک (1957)، فورڈ تھنڈربرڈ (1960)، فورڈ مستنگ (1964)، آسٹن مِنی (1967)، ایلفا رومیو، مرسڈیز 108 سیریز، ایم جی بی، آسٹین-ہیلے، ایم جی اے روڈسٹر، شیورلے کورویٹ (1982)، پیجیو 404، مِنی کلب مین 1275-جی ٹی سمیت دیگر شاہکار گاڑیاں بھی شامل ہوں گی۔

Google App Store App Store

Leave A Reply

Your email address will not be published.