کیا ہونڈا CB150F واقعی اتنی شہرت کے قابل ہے؟

0 215

ہونڈا کی موٹرسائیکلیں سستی اور اچھی مائیلیج کی حامل ہونے کی وجہ سے ہمیشہ سے پورے ملک میں بہت مشہور رہی ہیں۔ اٹلس ہونڈا نے پاکستان میں موٹر سائیکلوں کا آغاز 1964 میں کیا۔ اس وقت ان کی اسیمبلنگ لائن ہر روز صرف چند موٹر سائیکلیں بنانے کے قابل تھی لیکن وہ وقت بہت پہلے کا گزر چکا۔ اب لاہور اور کراچی میں اپنے دو اسیمبلنگ یونٹ ہونے کی وجہ سے کمپنی موٹر سائیکل انڈسٹری میں مزید ترقی کر رہی ہے۔ اٹلس ہونڈا نے جولائی 2016 تا مارچ 2017 تک 711395 یونٹ کی سیل ریکارڈ کی جو کہ اس کی پچھلے سال کی سیل سے 85 فیصد زیادہ ہے۔

150cc موٹرسائیکلوں کے سیکشن میں بڑھتے ہوئے مقابلہ کے مدنظر ہونڈا نے اس حصے میں ایک بالکل نئی پروڈکٹ کے ساتھ آنے کا فیصلہ کیا جس کا نام انہوں نے ہونڈا CB150F رکھا۔ یہ نئی بائیک سوزوکی کی آزمودہ جی ایس 150 اور روڈ پرنس کی ویگو 150 کا مقابلہ کرنے کے لیے لانچ کی گئی ہے۔ تاہم ان دونوں کمپنیوں کے برعکس اٹلس ہونڈا پورے ملک میں ڈیلرز کا سب سے بڑا نیٹ ورک رکھتی ہے اور اس کی تسلسل سے ہونے والی سیل اس کے منافع کو یقینی بناتی ہے۔

نئی ہونڈا CB150F پر پہلی نظر:

نئی ہونڈا CB150F ایک سٹائلش سپورٹی ڈیزائن کی حامل جدید بائیک ہے اور یہ ان لوگوں کے لیے بہترین ہے جو کارکردگی اور سپورٹی بناوٹ کا امتزاج تلاش کر رہے ہیں۔

نیچے اس بائیک کے کچھ سٹینڈرڈ فیچرز دیئے گئے ہیں۔

خصوصیات:

150cc سنگل ہیڈ کیم شافٹ انجن

ڈپر اور ایل ای ڈی فوگ لائٹس

5 گیئر ٹرانسمیشن

سٹائلش بناوٹ اور سپورٹی فیول ٹینک

شٹر لاک کے ساتھ نیوڈائمیم میگنٹ کی

سیلف سٹارٹ سسٹم

ایلومینیم ڈائی کاسٹڈ الائے رم

فرنٹ ڈسک بریک

سٹائلش مفلر اور ایگزاہسٹ

پائدار چپچپا ایئر فلٹر

آر پی ایم میٹر کے ساتھ سپیڈو میٹر، فیول گیج، گیئر انڈیکیٹر، اور مائیلیج میٹر

3 کلرز میں دستیاب: ریڈ، گرین، اور سلور

12V کی ڈرائی سیل بیٹری

کیا ہونڈا CB150F خریدنے کے قابل ہے؟

    ہم بات کا آغاز اس کی قیمت اور پیسے کی اہمیت کے حوالے سے کرتے ہیں۔ 159000 روپے کی قیمت کے ساتھ ہونڈا CB150F سوزوکی GS150SE سے 500 روپے زیادہ مہنگی ہے اور روڈ پرنس ویگو 150 سے 21000 روپے سستی ہے جو اسے ان دونوں بائیکس کا یقینی مدمقابل بناتی ہے۔ تاہم یہ وہ مقام ہے جہاں پیسہ سے زیادہ فوائد دیکھے جاتے ہیں۔ یہ بائیک تمام جدید خصوصیات جیسا کہ سپورٹی بناوٹ اور اٹلس کے آزمودہ معیار سے لیس ہے جو اسے سوزوکی جی ایس 150 اور درآمد کردہ ویگو 150 سے الگ کرتی ہیں۔ اس کے ساتھ اگر ہونڈا بائیکس کے حوالے سے مارکیٹ کی رائے، ہونڈا کے بڑے نیٹ ورک، ری سیل ویلیو، اور اس کے سپیئر پارٹس کی دستیابی کو بھی دیکھا جائے تو یہ بائیک اپنے مد مقابلوں سے بہت منفرد ہے۔

انڈسٹری کے ماہرین اس بائیک کے لیے اچھی پیشن گوئیاں کر رہے ہیں اور وہ یہ سمجھتے ہیں کہ ہونڈا کے بھروسہ مند صارفین اسے ضرور پسند کریں گے اور یہ کمپنی کے لیے ایک بڑی چیز بن کر ابھرے گی۔

Google App Store App Store

Leave A Reply

Your email address will not be published.