نسان بین الاقوامی کرکٹ کونسل کا پارٹنر بن گیا

0 125

گاڑیاں بنانے والا معروف جاپانی ادارہ نسان اب پاکستانیوں کے سب سے پسندیدہ کھیل کرکٹ کی دنیا میں بھی آ گیا ہے۔ نسان موٹر کمپنی نے آئندہ آٹھ سالوں کے لیے بین الاقوامی کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے ساتھ اسپانسرشپ کا معاہدہ کیا ہے۔

اس معاہدے کے تحت نسان 2023ء تک ہونے والے کرکٹ مقابلوں بشمول آئی سی سی ورلڈ کپ، چیمپئنز ٹرافی اور ورلڈ ٹی ٹوئنٹی سمیت انڈر-19 اور ویمنز ورلڈ کپ کا اسپانسر ہوگا۔ اس سے قبل کوریا سے تعلق رکھنے والا کار ساز ادارہ ہیونڈائی آئی سی سی کے تحت ہونے والے ٹورنامنٹس کا اسپانسر تھا۔

نسان نے گزشتہ سال یوئیفا چیمپئنز لیگ فٹ بال کے لیے اسپانسر کی حیثیت سے دستخط کیے تھے۔ اس کے علاوہ وہ ریو 2016ء اولمپک اور پیراولمپک کھیلوں کے علاوہ برطانیہ، میکسیکو اور برازیل کی اولمپک ٹیموں کا پارٹنر بھی ہے۔ یوں دنیا کے تین بڑے کھیلوں فٹ بال، کرکٹ اور اولمپکس کے ساتھ براہ راست وابستہ ہوگیا ہے۔

نسان کا آئی سی سی پارٹنر کی حیثیت سے پہلا بڑا ٹورنامنٹ اگلے سال مارچ میں ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کی صورت میں ہوگا جو دنیا کی سب سے بڑی کرکٹ مارکیٹ یعنی بھارت میں کھیلا جائے گا۔ جبکہ دوسرا بڑا ٹورنامنٹ آئی سی سی ورلڈکپ 2019 برطانیہ میں کھیلا جائے گا۔

گندھارا نسان لمیٹڈ کے لیے بہترین موقع ہے کہ وہ کرکٹ مقابلوں کے ذریعے پاکستان میں اپنی مارکیٹ کو وسعت دے سکے۔ یاد رہے کہ نسان ایک بار پھر ملک میں اپنی گاڑیاں پیش کرنے پر غور کر رہا ہے اور اس حوالے سے ہم یہ بھی بتا چکے ہیں کہ چار نسان گاڑیوں کو پاکستان میں جلد شہرت حاصل ہوسکتی ہے اور جنہیں ملک میں ہاتھوں ہاتھ لیا جاسکتا ہے۔

Google App Store App Store

Leave A Reply

Your email address will not be published.