یاماہا کی YBR 125G میدان میں آگئی!

1 344

پاکستان میں جاری قیام امن کی کوششوں اور اس سے حاصل ہونے والے مثبت نتائج نہ صرف عوام میں اطمینان و سکون کا باعث بنے ہیں بلکہ اس سے ملک کی مجموعی معاشی صورتحال میں بھی بہتری نظر آئی ہے۔ بالخصوص بیرون ملک سرمایہ دار ایک بار پھر پاکستان کی طرف متوجہ ہیں اور اس کی ایک مثال موٹر سائیکل بنانے والے معروف جاپانی ادارے یاماہا موٹر کارپوریشن کی ہے۔

یاماہا موٹر کارپوریشن، جاپان نے چار ماہ قبل یاماہا موٹرز پاکستان (YMPAK) کے نام سے ایک نئے سفر کا آغاز کیا اور یاماہا YBR 125 موٹر سائیکل متعارف کروائی۔ یاماہا YBR 125 کو موٹر سائیکل کے شوقین افراد کی زبردست پزیرائی حاصل ہوئی جس کے بعد جاپانی ادارے نے آج ،بروز ہفتہ 5 ستمبر 2015، یاماہا YBR 125G بھی پیش کردی ہے۔

YBR 125G  موٹر سائیکل چار ماہ قبل پیش کی جانے والی YBR 125 ہی کی طرز پر بنائی گئی ہے لیکن موٹر سائیکل پرطویل سفر کرنے کے شوقین افراد کی ضرورتوں کو دیکھتے ہوئے اس میں چند تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ YBR 125G خاص طور پر ان لوگوں کے لیے تیار کی گئی ہے جو کچے پکے راستوں پر موٹر سائیکل چلاتے ہیں۔ لمبے سسپنشن ، اونچے مڈگارڈز، بیٹھنے کی جگہ پر اضافہ اونچائی، انجن اور انتہائی تیز اگلی روشنیوں کے اوپر حفاظتی حصار اور چوڑے پہیوں کو دیکھتے ہوئے لگتا ہے کہ اس کا بنیادی خاکہ پرانے وقتوں کی موٹر سائیکلوں سے اخذ کیا گیا ہے۔

اس موٹر سائیکل کے باقاعدہ اجراء کے موقع پر یاماہا پاکستان موٹرز کے جنرل منیجر برائے سیلز اور مارکیٹنگ جناب جاوید یعقوب نے بتایا کہ اس موٹر سائیکل کو پیش کرنے سے پہلے انہوں نے موٹر سائیکل رکھنے کے عوامی رجحانات کے حوالے سے بھرپور تحقیق کی اور اندازہ لگایا کہ لوگ کس قسم کی موٹر سائیکل پسند کرتے ہیں۔ تحقیق کے مطابق بیرون شہر سڑکوں کی خستہ حالت کی وجہ سے لوگ ایسی موٹر سائیکل کے خواہش مند ہیں جو اچھی اور بری سڑکوں پر یکساں دوڑ سکے۔ اس تحقیق سے یہ بھی پتا چلا کہ ملک میں 125 سی سی موٹر سائیکلوں کی طرف عوامی رجحان میں تیزی آئی ہے جس کے بعد یاماہا پاکستان نے بھی اس شعبے میں قدم رکھنے کا فیصلہ کیا۔ جاوید یعقب کے خیال میں YBR 125G کو آپ موٹر سائیکلوں کی SUV بھی کہا جاسکتا ہے۔

YBR 125G کی قیمت 1,32,400 رکھی گئی ہے جو بلاشبہ اس طرز کی موٹر سائیکل کے لیے بہترین ہے۔

YBR 125G کی مکمل تفصیلات جاننے کے لیے یہاں کلک کریں

کراچی میں اس موٹر سائیکل کی تعارفی تقریب کی چند خصوصی جھلکیاں

Google App Store App Store
1 Comment
  1. Waqas says

    oye hoye hoye hoye.. chalti dekhon ga to phir decide keron ga. BTW I like that uprised front.But the back mudguard is equally ugly. They could do better

Leave A Reply

Your email address will not be published.